چین تجارتی پلیٹ فارم علی بابا کی96 سیکنڈ کی فروخت 1.43 ارب امریکی ڈالر رہی

ہینگ ژو: چین کے بڑے علی بابا تجارتی پلیٹ فارم ٹی مال کی ایک دن 1منٹ اور36 سیکنڈ کی فروخت 10 ارب یوآن (1.43 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی یہ اتوار اورپیر کی درمیانی شب کا وقت تھا،نصف شب کے بعد 1 گھنٹہ26منٹ اور7 سیکنڈ میں ٹی مال پر فروخت 120.7 ارب یو آن رہی ، یہ2016کے پہلے دن کی فروخت سے بھی زیادہ ہے ،دونوں وقت کی فروخت نے ٹی مال شاپنگ میلے پر فروخت کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں ،ٹی مال 11نومبر2019 کوپہلی بار ڈیزائن کیاگیا تھا اور یہ اب دنیا بھر میں آن لائن خریداری کا سب سے بڑا مرکز بن گیا ہے ،ٹی مال پررش کے دوران ایک سیکنڈ میں5لاکھ44 ہزار آرڈر وصول ہوئے جو دنیا میں رش کے دوران آن لائن ٹریفک کا ایک نیا ریکارڈ ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close
Close