یونی ورسٹی میں طلبا و طالبات کے لئے یونیفارم لازمی قرار

کوئٹہ آئی این پی :  بلوچستان یونی ورسٹی میں طلبا و طالبات کے لئے یونیفارم پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے، بغیر یونیفارم داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، یونیفارم کا مقصد غیر متعلقہ افراد کا داخلہ روکنا ہے

۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان یونی ورسٹی میں طلبا و طالبات کے لئے یونیفارم لازمی قرار دے دیا گیا، یونی ورسٹی آف بلوچستان کے رجسٹرار نے سرکلر جاری کیا ہے ،

جس کے مطابق آئندہ سال دو مارچ سے طلبا و طالبات کے لئے یونیفارم پہننا لازمی ہے، بغیر اجازت کسی بھی طالب علم کو یونیورسٹی میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔سرکلر میں طلبا و طالبات کو مخصوص دکان سے یونیفارم خریدنے کی تاکید بھی کی گئی ہے، انتظامیہ کے مطابق ایسا کرنے کا مقصد یونیورسٹی میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ روکنا ہے۔

Tags

Related Articles

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close
Close